حالت اضافی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - حالت اضافت، اضافت سے تعلق رکھنے والی حالت۔ "محمود کا گھوڑا۔ یہاں گھوڑا حالت اضافی میں ہے۔"      ( ١٩١٤ء، اردو قواعد، عبدالحق، ٢١٩ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'حالت' کے بعد کسرۂ صفت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'اضاف' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگا کر 'اضافی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٩١٤ء کو "اردو قواعد، عبدالحق" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - حالت اضافت، اضافت سے تعلق رکھنے والی حالت۔ "محمود کا گھوڑا۔ یہاں گھوڑا حالت اضافی میں ہے۔"      ( ١٩١٤ء، اردو قواعد، عبدالحق، ٢١٩ )

جنس: مؤنث